E-Jamia Pro • Terms & Conditions

شرائط و ضوابط

ان شرائط و ضوابط سے اگر راضی ہوں تو تب سافٹ ویئر خریدیں

اہم نکات
آخری اپڈیٹ: 01/10/2026
1
رعایتی قیمت کا اطلاق صرف اور صرف مدارس کےلئے ہوگا۔ سکول و کالجز، اور آن لائن قرآن اکیڈمیز مروجہ بیع و شراء کے تحت آئیں گے۔
2
پہلے مہینہ کا بل جو کہ غیر رعایتی ہے وہ ایڈوانس وصول کیا جائے گا۔
3
بل لیٹ ہونے کی صورت میں سروس بند نہیں کی جاتی۔ بلکہ لیٹ سوپر ہوتی رہتی ہے لہذا صارفین کو لیٹ ہونے کی صورت میں بھی ہفتہ دس دن تک مہلت دی جائے گی۔ سروس بدستور جاری رہے ہیں۔ ہاں جان بوجھ بل کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرنا قابل قبول نہیں۔
4
پہلے مہینے کے علاوہ دیگر ماہ کے لئے ایڈوانس بل کی کوئی ترتیب نہیں ہوگی۔
5
پہلے ماہانہ بل کی تاریخ اس وقت سے شروع شمار کی جائے گی جب صارف کو ایڈمن کی طرف اس کے یوزر نام اور پاسورڈ کے بن جانے کا کنفرمیشن میسج سینڈ کر دیا جائے۔
6
دن 12:00 بجے سے پہلے بنائے گئے اکاؤنٹ کے بل کی سٹارٹنگ تاریخ اسی دن کی تاریخ ہو گی۔ اور 12:00 کے بعد کسی وقت بنائے گئے اکاونٹ کی تاریخ اگلے دن میں شمار کی جائے گی۔ مثلا: ایک صارف کو ہم نے 10 تاریخ دن 12:00 بجے سے پہلے پہلے آئی ڈی بنا کر دے دی تو ان کے بل کا آغاز آج ہی کی تاریخ سے تصور کیا جائے گا۔اور اگر اسی دن کسی صارف کو ہم نے آئی ڈی 12:00 بجے کے بعد کسی وقت سینڈ کی تو ان کی تاریخ اگلے دن کی شمار ہو گی یعنی 11 تاریخ۔ یہ صرف احتیاطا کیا جار ہا ہے تاکہ کسی جامعہ کے ساتھ بل کے معاملہ میں زیادتی نہ ہو۔ اس شرط کا اطلاق 01-جون-2026 سے ہوگا۔
7
پہلے ماہ کا جو بل ایڈوانس وصول کیا جاتا ہے اسے سیٹ اپ چارجز یا آئی ڈی بنانے کے چارجز سے تعبیر نہ کیا جائے۔ کیونکہ سیٹ اپ چارجز اور آئی ڈی بنانے کے چارجز وصول نہیں کئے جاتے۔وہ فری بنا کر دی جاتی ہے۔
8
جو بل وصول کیا جاتا ہے وہ ہماری سروسز تک صارفین کو رسائی دینے کا وصول کیا جاتا ہے، اور رسائی کے لئے آئی ڈی (یوزرنام) ایک ذریعہ ہے۔کسی صارف کی آئی ڈی اس کی ملکیت تصور نہیں کی جائے گی بلکہ وہ بدستور کمپنی کی ملکیت ہے۔اور جب تک صارف وہ آئی ڈی استعمال کر رہا ہے اس وقت تک وہ آئی ڈی کسی دوسرے صارف کو الاٹ نہیں کی جاتی۔
9
الحمدللہ ہم اپنے کسٹمرز کی پرایویسی کا خاص خیال رکھتے ہیں اس لئے کنکشن ختم کرانے کی صورت میں صارف اپنا تمام ریکارڈ مثلا امتحانات، فیس، تنخواہ، مالی لین دین، کتابیں، درجات طلبہ، اساتذہ، کلاسیں، غرض ہر وہ چیز جو انہوں نے اندراج کی تھی کو ڈیلیٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔ یعنی اگر کسی صارف نے سافٹ ویئر مزید استعمال نہیں کرنا تو اس پر لازم ہے کہ اپنا ہر قسم کا اندراج کیا گیا ریکارڈ پہلے ڈیلیٹ کرے اس کے بعد کنکشن ختم کرنے کا بتائیں۔
10
کسی ایک صارف کی آئی ڈی ڈیلیٹ ہونے کے بعد کمپنی کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہی یوزر نام کسی دوسرے مدرسے کو الاٹ کرے۔
11
یوزر نام اور پاسورڈ موصول ہو جانے کے بعد صارف سافٹ ویئر کو استعمال کرے یا نہ کرے کمپنی اس کی ذمہ دار نہیں۔ مہینہ مکمل ہونے پر یہ عذر کرنا کہ ہم نے استعمال نہیں کیا اس لئے بل سینڈ نہیں کریں گے یہ بات قابل قبول نہیں ہے ۔ اور بل بطور قرض صارف کے ذمہ واجب الادارہے گا۔
12
یوزر نام اور پاسورڈ موصول ہونے کے بعد صارف کو سافٹ ویئر کی پورے مہینہ تک کی رسائی فراہم کر دی جاتی ہے۔ اور اس دوران اگر کنکشن ختم کرانا ہوا تو اپنے بل کی مقررہ تاریخ سے پہلے بتانا ضروری ہے۔ مثلا اگر کسی صارف کے بل کی تاریخ 13 ہے تو اگلی 13 تاریخ آنے سے پہلے بتانا ضروری ہے ۔
13
جن صارفین کا بل تاخیر کا شکار ہے وہ وجہ بتا سکتے ہیں تاکہ ان کا کنکشن فعال ہی رکھا جائے۔ لیکن بغیر وجہ بتائے اگر کسی صارف کا بل 7 دن تک تعطل کا شکار رہتا ہے تو ان کا اکاونٹ عارضی طور معطل کر دیا جائے گا۔ اور 14 دن تک اگر وجہ بتائے بغیربل تاخیر کا شکار رہتا ہے تو ان کا اکاونٹ مستقبل طور پرختم کر دیا جائے گا اور دوبارہ اکاونٹ بنانے پر نئی بیع و شراء کا اطلاق ہوگا۔
14
جن صارفین کا اکاونٹ بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مستقل معطل کیا گیا ہو ایسے صارفین اگلی مرتبہ ہماری سروس خریدنے پر کسی رعایت کے اہل تصور نہیں کئے جائیں گے اور ان کے ساتھ اسی طرح مروجہ بل اور ریٹس طے ہوں گے جو دیگر کمپنیوں کے ہیں۔ ہاں ایسے صارفین جن کی سروس بل کی وجہ سے معطل نہیں کی گئی بلکہ انہوں نے مقررہ بل ادا کیا اور سروس خودمستقل بند کراوئی تو ایسے صارفین دوبارہ خریدنے پر بھی رعایت کے لئے اہل تصور کئے جائیں گے۔
15
کوئی مدرسہ کسی دوسرے مدرسے کا ایسا الحاق نمبر یا رجسٹریشن نمبر استعمال کرنے کا مجاز نہیں ہوگا جو کسی مدارس بورڈ یا حکومت سے رجسٹرڈ ہو۔ اگر کسی نے وہ استعمال کیا تو بوقت ضرورت ان کا وہ یوزر نام تبدیل کر کے ان کی مرضی کا کوئی اور یوزر نیم سیٹ کیا جائے گا۔
16
ایسے صارفین جن کا اکاونٹ درجہ بالا بیان کردہ وجہ سے مستقل طور پرمعطل کر دیا گیا ہو، اگر ایسے صارفین نام تبدیل کر کے یا اپنی شناخت چھپا کر دوبارہ رعایتی قیمت پر لیتے ہیں تو اکاونٹ بن جانے کے بعد بھی اگر کبھی ان کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ پہلے والے صارف ہی ہیں، اس دھوکا دہی (شناخت چھپا کر) کی وجہ سے ایسے صارفین کا اکاونٹ بغیر بتائے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور اور جو بل وصول ہو چکا ہوگا وہ ناقابل واپسی ہوگا۔ ایسے صارفین کسی رعایت کے مستحق تصور نہیں کئے جائیں گے۔ لہذا ایسے صارفین بالفرض والمحال دوبارہ ہ سافٹ ویئر لینا چاہیں تو بغیر شناخت چھپائے اور بغیر رعایت کے دوبارہ لے سکتے ہیں۔
17
ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ جب تک صارف خود کسی ریکارڈ کو ڈیلیٹ نہ کرے اس وقت تک ان کا ریکارڈ ڈیلیٹ نہ ہو، اور الحمدللہ ڈیلیٹ ہونے کے امکانات کم ہی ہوتے ہیں۔ لیکن اس سب احتیاط کے باوجود کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے یا سافٹ وئیر کو اپ گریڈ کرنے کی وجہ سے یا حادثاتی یاغلطی سے کوئی ریکارڈ ڈیلیٹ ہو جاتا ہے تو کمپنی اس کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
18
مہینہ کے دوران کنکشن بند کرانے کی صورت میں مقررہ بل پورا ادا کرنا ہوگا۔جو کہ ناقابل واپسی ہو گا۔ اور صارف کا کنکشن اسی تاریخ یا اس کے بعد ہی بند کیا جائے گا جب ان کے بل کی مقررہ تاریخ پوری ہو جائے گی اس سے پہلے کنکشن کو فعال ہی رکھا جائے گا۔ مثلا ایک صارف کی بل کی مقررہ تاریخ 20 ہے تو اب انہوں نے 10 تاریخ کو ہی بتا دیا کہ وہ کنکشن ختم کرنا چاہتے ہیں تو ان کا کنکشن 20 تاریخ تک فعال رہے گا۔ 20 یا 20 کے بعد ہی کنکشن ختم کیا جائے گا تاکہ ان کا مہینہ مکمل ہو سکے۔
ڈیش بورڈ