مدارس کے ایسے ذمہ داران حضرات جو اکثر سفر میں رہتے ہیں یا کسی وجہ سے وہ مدرسے میں زیادہ وقت نہیں گزارتے لیکن ساتھ ہی یہ چاہتے ہیں کہ مدرسے کی مکمل تفصیل ان کے سامنے ہو تو ان کے لئے پیش خدمت ہے حفظ منیجمنٹ سسٹم کا یہ سافٹ ویئر۔ طلباء کی حاضری ہو یا امتحانات کے نتائج بنانے ہوں یا کب کس مد میں کتنی رقم آئی اور کب کب کہاں خرچ ہوئی ۔ اس میں مسئلہ یہ درپیش آتا ہے کہ کبھی اگر کوئی پرانا ریکارڈ دیکھنا ہو تو اس کو ڈھونڈنے کے لیے گھنٹوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔ جبکہ بعض اوقات وہ ریکارڈ ملتا بھی نہیں۔۔ان تمام باتوں کا حل الحمدللہ اس سافٹ ویئر میں ہے. حفظ سافٹ ویئر میں بنیادی آپشن شامل کر دی گئی ہیں جبکہ دیگر آپشن اور فیچرز پر کام جاری ہے۔ الحمدللہ۔
• یہ سافٹ وئیر اردو زبان میں ہے اور ان شاء اللہ تعالیٰ دیگر زبانوں میں بھی کام شروع کیا جائے گا۔
• نئے اور قدیم طلباء کی تمام معلومات شامل کی جا سکتی ہے۔ اور کسی بھی وقت ضرورت پڑنے پر شامل کردہ معلومات دیکھی جا سکتی ہیں۔
• کسی بھی وقت کسی طالب علم کا حالیہ و گزشتہ سالوں کا تمام ریکارڈ دیکھنا ہو تو چند کلک پر کسی بھی جگہ سے با آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہاں انٹرنیٹ چلتا ہو۔
• طالب علم کی ہر مہینہ کی حاضریاں غیر حاضریاں رخصت وغیرہ اسی طرح گزشتہ سالوں کی حاضری ریکارڈ۔
• کون سے سال میں طالب علم نے جائزہ ،سہماہی، ششماہی و سالانہ امتحان میں کتنے نمبر حاصل کئے تھے یہ سب دیکھا جا سکتا ہے۔
• طالب علم کا رزلٹ خود بخود تیار کرے گا۔۔ یعنی ہم نے صرف حاصل کردہ نمبر لگانے ہیں
📌 باقی ٹوٹل کرنا
📌 فیصد نکالنا اور
📌 گریڈ دینا یعنی مقبول جید ، جید جدا ممتاز، و راسب نکالنا
📌 پوزیشن نکالنا، یہ سافٹ وئیر خود کرے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔
• طالب علم کی فیس کا مکمل ریکارڈ، مع پیشگی و بقایاجات کے۔
• سبق، سبقی ، منزل کا ریکارڈ
• سبق ، سبقی، منزل کی مکمل فہرست، اجتماعی کلاس کی بھی اور انفرادی طالب علم کی بھی۔
• اپنی مرضی کی فیلڈز شامل کرنا یعنی ، غلطیاں، اٹکن، سامع ، اور کافی ساری دیگر فیلڈز۔
• سبق کا کیلکولیٹر، یعنی ہم یہ جان سکے گے کہ ایک بچہ کتنا کتنا سبق سنائے تو وہ ہمارے مطلوبہ دنوں میں مکمل قرآن مجید حفظ کر سکتا ہے۔
• روزانہ کے حساب سے مدرسے کے آمدن و اخرجات محفوظ کئے جا سکتے ہیں مثلا آج آٹا چینی، سبزی ، گھی، نمک یا اس کے علاوہ جو چیزیں وغیرہ خریدی اور اس پر اتنے اتنے پیسے خرچ ہوئے۔ (فی الحال یہ فیچر شامل نہیں لیکن مستقبل میں شامل کرنے کا پلان ہے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ)
• اور جب چاہیں اپنا یہ ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں کہ فلاں مہینہ میں ہمارا اتنا خرچہ ہوا اور فلاں فلاں مد میں صرف ہوا۔اور اگر تفصیلی ریکارڈ کا پرنٹ نکالنا چاہیں تو نکالا جا سکے گا۔ (یہ فیچر بعد میں شامل کرنےکا پلان ہے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ)
• اساتذہ کرام کا ریکارڈ مع حاضریاں غیر حاضریاں رخصت وغیرہ۔
• نقشہ اسباق، یعنی ہر استاد اپنے متعلقہ گھنٹے اور ان کے اوقات سکرین پر ہی دیکھ سکے گا۔ کہ انتظامیہ نے ان کو کون سے گھنٹے حوالے کئے ہیں اور ان گھنٹوں کا ٹائم کس وقت ہے۔
• طلباء و اساتذہ کرام کے علاوہ دیگر جان پہچان والوں کے رابطہ نمبرز اور پتہ محفوظ رکھنے کی آپشن۔ (بعد میں شامل کرنے کا پلان ہے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ)
• خود کار آڈٹ رپورٹ دو زبانوں میں یعنی اردو و انگریزی (بعد میں شامل کرنے کا پلان ہے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ)
اور بھی کافی مفید چیزیں ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کو اس سافٹ ویئر میں ملے گی۔ آپ خود ڈیمو چیک فرمائیں۔ کیونکہ ہر ہر آپشن کی تفصیل لکھنا اس پوسٹ میں مشکل ہے۔
سافٹ ویئر کو کیسے چلایا جائے اس حوالے سے ہمارے اب تک کی تمام ویڈیوز کے لنک ایڈمن سے رابطہ کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ یا سافٹ کے متعلقہ یوٹیوب چینل، اور فیس بک پیج پر ، ویڈیوز اپلوڈ کی ہوئی ہیں۔ کوئی آپشن سمجھ نہ آئے تو ویڈیو کو دیکھتے ہوئے سافٹ ویئر چلائیں۔
باقی سافٹ ویئر سے متعلق باخبر رہنے کے لئے مندرجہ ذیل ٹیلی گرام چینل، فیس بک پیج یا وٹس ایپ گروپ میں سے کسی میں شامل ہو جائیں۔
برائے مہربانی اس فائل کو دیگر اسلامی گروپس میں بھی شیئر کریں۔ جزاک اللہ خیرا.